جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) ممالک کے لوک سبھا اسپیکروں
کے آج سے مدھیہ پردیش کے اندور میں ہو رہےسربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مہاجن نے کہا کہ ہم سب الگ الگ
ممالک سے یہاں پہنچے ہیں، اورایک ساتھ بیٹھے
ہیں، ہم آپس میں بات چیت کریں
گے اور ایک عام رائے بنا کر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔محترمہ مہاجن نے جنوبی ایشیائی ممالک میں یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
ہم سب مختلف ملک کے باشندے ہیں، سب کی ثقافت بھی مختلف ہے، سب کی زبان
مختلف ہو سکتی ہے، لیکن ہمارا سوچنے کا طریقہ اور ہمارے آس پاس کا ماحول
ایک ہے، ہم ایک ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑیں گے۔